پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سامیہ شاہد کے قتل کاڈراپ سین،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی)سامیہ شاہد کے پہلے شوہر نے سامیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سامیہ کے پہلے شوہرچودھری شکیل نے پولیس کے روبرو بیان دیاہے کہ سامیہ کو میں نے قتل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چودھری شکیل کابیان ہے کہ سامیہ کو دوپٹے سے گلادباکرہلاک کیا ٗ سامیہ کے فرسٹ کزن چودھری مبین کاقتل سے بظاہرکوئی تعلق نہیں ملا۔ا س سے قبل سامیہ شاہد قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہلم سجاد افضل کی عدالت نے سامیہ شاہد قتل کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل میاں محمد عارف ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے اپنے موکل چودھری شکیل کے حوالے سے درخواست دی ہے؟اس پر میاں محمد عارف نے جواب دیا کہ وہ تاریخ کاا نتظار کر رہے تھے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو انتظار نہیں کرنا چاہیے تھا مزید ضمانت کی درخواست کومسترد کرتے ہیں۔ عدالت میں موجود سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سامیہ کے والد چودھری شاہد زیر حراست ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی سامیہ شاہد کو 20 جولائی کو قتل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…