پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

’’وہ بندہ جاہل ہی ہوگا‘‘اگر میں یہ کام کر دوں تو چوہدری نثار کوراتوں میں نیند نہیں آئے گی‘ اعتزاز احسن وزیر داخلہ پر برس پڑے

datetime 13  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ممتاز قانون دان سینئر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران پانامہ لیکس میں بری طرح جکڑ چکے ہیں ان کے گلے میں گھنٹی بندی جاچکی ہے۔ اب وہ بھاگ نہیں سکیں گے۔ موجودہ حکومت لوگوں کے مسئلے حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شریف برادران نے دکانیں کھول رہی ہیں جس کے ذریعے وہ بڑی بڑی کمیشن کمارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ چودھری نثار کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور نہ ہی اہمیت دیتے ہیں دوفقرے بول دوں تو چودھری نثار کو دو راتیں نیند نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جو بندہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اس قدر خلاف ہو کوئی جاہل ہی ہوگا جو چودھری نثار کے پاس پیپلزپارٹی کی سفارش لے کر جائے گا کہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کو چھوڑ دو۔
انہوں نے چودھری نثار سے سوال کیا کہ چودھری صاحب اس کا نام تو بتائیں کہ جو آپ کے پاس پیپلزپارٹی کی سفارش لے کر آیا تھا۔ انہوں نے چودھری نثار احمدکے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر شریف برادران کا احتساب ہوتو بڑی بڑی ڈکیتیاں برآمد ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں بچوں کے اغوا کے ایشو پر خوف پایا جاتا ہے۔ لاہور کے شہری بڑے بہادر لوگ ہیں لیکن جب کسی کے بچوں پر کوئی بات آن پڑے تو سہم جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ انہیں میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین پر اعتراض نہیں لیکن ان منصوبوں پر بلوچستان کے ٹوٹل بجٹ کے برابر رقم خرچ کی گئی ہے۔ ہمسایہ ملک بھارت میں ان کے بجٹ سے کہیں کم قیمت پر بھارتی شہروں میں میٹروبس منصوبے تعمیر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران ٹانکا پارٹی ہے اس لئے منصوبوں کے بجٹ اربوں میں بڑھا کر اربوں کے ٹانکے لگانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کے خلاف تحریک بھی چلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…