اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ جی ایچ کیو کی مستند رائے ہے کہ محمود اچکزئی کا ایجنسیوں کیخلاف بیان پلانٹڈ تھا اور وہ کسی شخصیت کے اشارے پر دیا گیا ہے جس کے خاص مقاصد ہیں۔ یہی بات مولانا فضل الرحمن اور مولانا شیرانی کی ہے۔ فضل الرحمن صاحب تو دس بارہ دن تک اپنی جگہ پر واپس آ جائیں گے لیکن اچکزئی کے بیان کو فوج نے بہت سیریس لے لیا ہے۔
سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے دن کی جو میٹنگ ہوئی چوہدری نثار نے اس کے بیان میں جو اچکزئی کو کہا وہ فوج کی صبح کی میٹنگ کا اثر تھا۔فوج نے ان لوگوں کو جو گولی، معجون یا پھکی دی ہے یہ بیان اس کا ری ایکشن تھا۔ اچکزئی کو جو کچھ کہا گیا وہ حقیقت پر مبنی تھا ۔ اب جو صورتحال بنتی جا رہی ہے اس میں فوج سویلین پر ڈال رہی ہے اور سویلین فوج پر ڈال رہے ہیں۔ ایسی افواہیں پھلائی جا رہی ہیں کہ توسیع کی بات ہو رہی ہے اور فلاں ہو رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگلے تیس دن ہی بڑے اہم ہیں، اس میں فیصلہ ہو جائیگا کہ ان کی لڑائی ہونی ہے یا صلح ہونی ہے۔
فوج کے مطابق اچکزئی کا بیان اس شخصیت کے اشارے پر دیاگیا سینئر سیاستدان کا تہلکہ خیز انکشاف
13
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں