لاہور( این این آئی) شاہدرہ میں برقع پوش عاشق اور اس کا ساتھی اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گئے ، درگت بنانے کے بعد ایک کے سر کے بال مونڈھ دئیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ ونڈالہ روڈ پر نوجوان ارسلان اپنے ساتھی کے ہمراہ برقع پہن کر محبوبہ کو ملنے مدرسے پہنچا جہاں اہل علاقہ نے شک گزرنے پر دونوں کو پکڑ لیا اور چہروں سے نقاب ہٹانے پر حقیقت سامنے آ گئی ۔ اہل علاقہ نے دونوں کو قابوکرنے کے بعد خوب درگت بنائی اور اس کے بعد ارسلان کے سر کے بال مونڈھ دئیے گئے۔تھانہ فیروزوالا پولیس نے دونوں کو اپنی حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔