پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن کی شکایات ،سابق مشیر ،لیگی ایم این اے سمیت متعدداہم شخصیات زدمیں آگئیں

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)نیب کے ایگزیکٹوبورڈ نے کرپشن کی شکایات پرسات مختلف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلی سندھ کے سابق مشیر ضیاء الحسن لنجار‘لیگی ایم این اے سید افتخارالحسن اورشاہ عبدالطیف بٹھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلرپروین شاہ کیخلاف بھی انکوائری ہوگی ۔ نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس چیئرمین قمرالزمان چوھدری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف تحریک انصاف کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پرسیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی افتخارالحسن اور شاہ عبدالطیف بٹھائی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروین شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔۔نیب بورڈ نے شواہدکی عدم دستیابی کے بعد سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم کیخلاف بھی کرپشن شکایت ختم کردی۔نیب اعلامیہ کے مطابق کرپشن کی شکایت پرپی ایس او سمیت پی پی ایل اورنجی کمپنی پاورپیک کے سربراہ کامران کیانی کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نیب بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کیخلاف کرپشن انکوائری شواہدکی عدم دستیابی پرختم کرنے کی منظوری دے دی۔اس موقع پرچیئرمین نیب قمرالزمان چوھدری کاکہناتھاکہ نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔افسران کرپشن کی شکایات پرفوری ایکشن لیں۔۔۔۔(آ چ)



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…