اسلام آباد (این این آئی)ترکی نے سول ہسپتال کوئٹہ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔ منگل کو ترکی کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بیہمانہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں پاکستان کے امن و استحکام اور سلامتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ہمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جبکہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، تعزیتی پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ امید ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔