اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل رپورٹ میں بڑا انکشاف کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق افغان خفیہ ایجنسیوں نے جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردی کے لیے ملا فضل اللہ کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملا فضل اللہ نے پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا ٹاسک رحیم اللہ نامی شخص کو سونپ دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر دہشتگرد ملک میں اہم عمارتوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کو بھی نشانہ بنا کر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ دھماکے کے بعد سے ہی وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں ریڈ الرٹ کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔