اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان آج کو ئٹہ پہنچے تو انہو ں نے میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ کو ئٹہ میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ پو راملک کو ئٹہ کی عوام کیسا تھ کھڑا ہے ۔دہشتگر ی کر نے والے انسا نیت اور دین کے دشمن ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کو ئٹہ دھماکے کے پیچھے جو بھی ہے ان کو شکست دیں گے ۔عمران خان نے کہا کے اس معاملے پر ہمارے تمام سیا سی اختلا فا ت ختم ہیں ۔کو ئٹہ میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع ہو نے کے افسو سنا ک واقع کے سو گ میں پا کستان تحریک انصاف کی تما م سیا سی سر گر میا ں تین دن تک معطل رہیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی 3 روز تک سوگ منائے گی جبکہ اس دوران کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔