بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

’’راء‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا‘‘ متنازعہ بیان پر دفاعی تجزیہ نگار محمود اچکزئی پر برس پڑے

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متنازعہ بیان پر دفاعی تجزیہ نگار شاہد لطیف محمود اچکزئی پر برس پڑے۔ شاہد لطیف نے کہا کہ جو ایسی باتیں کر رہا ہے اس پوچھا جائے کہ آپ بتائیں پہلے کہ آپ کے ’’راء‘‘ سے کیا تعلقات ہیں؟ شاہد لطیف نے کہا کہ جب بھی ’’راء‘‘ کیخلاف بات ہوتی ہے تو یہ ’’راء‘‘ کی مدد کیلئے پہنچ جاتے ہیں۔ جو ’’راء‘‘ کے حق میں بات کرتے ہیں وہی ’’راء‘‘ کے دوست ہیں۔ کیا ہمیں نہیں پتہ ، کیا ہمارے پاس شواہد نہیں؟ شاہد لطیف نے کہا کہ کئی بار چوہدری نثار پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہہ چکے ہیں ہمارے پاس ’’راء‘‘کیخلاف اہم ثبوت ہیں اور ہم نے وہ یو این او کو جمع کروا دیئے ہیں ، اس وقت تو محمود اچکزئی چوہدری نثار کے سامنے بولتے نہیں۔ شاہد لطیف نے کہا کہ ہم نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور لوگ ’’راء‘‘ پر حرف آنے سے ہی ان کا دفاع کرنے لگ جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی رہنماء و سربراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی کے ایک اور بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیاہے۔ ایسے حالات میں جب پاکستان میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے اور دشمن ہم پر چاروں طرف سے کاری وار کر رہا ہے تو محمود اچکزئی کے بیان سے نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محمود اچکزئی نے تنازعے کو ہوا دیتے ہوئے کہا ’’راء‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تمام سماج دشمن عناصر ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں اور کوئٹہ واقعہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ کل ہمارے دونوں شریف صاحبان الگ الگ کوئٹہ گئے ہیں۔ ملک میں حالت جنگ ڈیکلیئر کی جائے۔ ’’ راء‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…