اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم سیاسی رہنماء و سربراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی کے ایک اور بیان نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ایسے حالات میں جب پاکستان میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے اور دشمن ہم پر چاروں طرف سے کاری وار کر رہا ہے تو محمود اچکزئی کے بیان سے نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محمود اچکزئی نے تنازعے کو ہوا دیتے ہوئے کہا ’’راء‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تمام سماج دشمن عناصر ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں اور کوئٹہ واقعہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ کل ہمارے دونوں شریف صاحبان الگ الگ کوئٹہ گئے ہیں۔ ملک میں حالت جنگ ڈیکلیئر کی جائے۔ ’’ راء‘‘ پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔