اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)کو ئٹہ میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع ہو نے کے افسو سنا ک واقع کے سو گ میں پا کستان تحریک انصاف کی تما م سیا سی سر گر میا ں تین دن تک معطل رہیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی 3 روز تک سوگ منائے گی جبکہ اس دوران کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان زخمیوں کی عیادت کیلئے آج کوئٹہ جائیں گے۔