منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

سانحہ کوئٹہ ۔۔۔ سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے بھی شہید

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 75افراد جاں بحق جبکہ100سے زائد شدیدزخمی ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے دو سابق صدور سمیت بلوچستان بار کونسل کے ممبران بھی شامل ہیں،دھماکہ اس وقت کیاگیا جب ہسپتال کے ایمرجنسی کیساتھ سرجیکل وارڈز کے باہر وکلاء ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر بلال انور کاسی کی لاش وصول کرنے کیلئے بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے دھماکہ کے بعد ہر طرف لاشیں اور زخمی پڑے دکھائی دئیے جبکہ فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ۔پولیس کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد جب وکلاء کی بڑی تعداد اپنے رہنماؤں سمیت لاش وصول کرنے کیلئے سول ہسپتال پہنچنے تو اسی وقت خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔دھماکہ انتہائی شدید تھا جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد کے چھیتڑے اڑ گئے جبکہ ہر طرف سے چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے دو سابقہ صدور باز محمدکاکڑ ایڈووکیٹ اور محمدداؤد کاسی ایڈووکیٹ سمیت ،عسکر خان چکزئی ایڈووکیٹ، بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد قاہر شاہ ایڈووکیٹ، بشیر زہری ایڈووکیٹ،نجی ٹی وی چینلز کے دوکیمرہ مینوں محمودخان اور شہزادخان سمیت75افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی اورجاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تعدا دوکلاء برادری کی ہے ،واقعہ کے فوراََ بعد سول ہسپتال ،بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ،سی ایم ایچ ہسپتال سمیت دیگر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ طبی اورنیم طبی عملہ زخمیوں کی جان بچانے کی کوششوں میں لگ گئے جن کی کوششیں آخر ی اطلاعات تک جاری تھی۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق خودکش بمبار نے اپنے جسم پر تقریباََ8کلو گرام دھماکہ خیز مواد باندھ رکھاتھا جس میں سٹیل بیرنگ ودیگر شامل تھے ،موقع سے ایک شخص کی ٹانگیں بھی ملی ہیں ،ہسپتالوں کے جاری کردہ لسٹ کے مطابق جاں بحق اورزخمی ہونے والوں میں عبدالستار ،کریم بخش ،مجیب الرحمن ،عبدالمالک ،زر بی بی ،علی نواز ،محراب خان ،عمران بخش ،نصیر ،ابراہیم ،عصمت اللہ ،تنویر بی بی ،عبدالرؤف ،منظور احمد،نوید کریم ،فرید اللہ ،فتح محمود ،خالد ،سرور ،مسعود ،کامران ،آصف ،حمید اللہ ،شفقت کمال الدین ،روبینہ شاہد ،یاسر خان ،رؤف علی ،خدابخش ،ناجش ،امام بخش،عندلیب ،جلیل ،رضا بخش،نجم الدین ،عصمت اللہ ،محب اللہ ،راجان ،محمداسلم ،ظہیر ،رحمت ،حبیب اللہ ،امین ،شاکر ،خالد ،محمود ،ایوب ،محمدسلام ،عبدالجلیل ،عبدالولی ،طارق، ظفر ،نادر ،رفیق ،نجیب ،عامر ،عباس ،سید غلام احمد،عبدالوہاب ،مظہر علی ،گل حسن ،شہاب احمد،جہانزیب ،علی احسن ،ایوب ،علی نواز ،مجیب حسین ،حفیظ اللہ ،عطاء الرحمن ،جمال لاشاری ،غلام حیدر ،انور ،ایس ایچ او اتھار ،حاجی سعید ،غلام عباس ،نذیر احمد،سمیع اللہ ،غنی جان ،عباس زہری ،یونس ،سمیع اللہ محب اللہ اور19افراد جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی شامل ہیں ،دھماکے کے بعد کوئٹہ شہر میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اورلوگوں نے اپنی دکانیں بند کرلیں۔ دھماکے کے فوراََ بعد لوگ اپنے پیاروں کی خیر یت معلوم کرنے کیلئے ایک دوسرے کو فون کرتے رہے جبکہ موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال کے مختلف شعبوں کو پہنچایا۔ شدیدزخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ اس کے علاوہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں بھی 16زخمیوں کومنتقل کیاگیا ۔واقعہ کے خلاف چمن میں ہڑتال کی گئی شہرکی تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کردی گئی ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ و دیگر نے سول ہسپتال، بی ایم سی اور سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…