اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی پرچم سرنگوں کردیا گیا

datetime 9  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش حملے میں ستر افراد کی شہادت کے بعد آج شہر کی فضا سوگوار ہے۔سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پریو م سوگ منایا جارہا ہے۔ کوئٹہ کی تمام جامعات،کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔تاجروں نے بھی کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشت گردی اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر کوئٹہ سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے۔بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے، وادی کوئٹہ میں آج فضا سوگوار ہے۔صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں آج ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، بلوچستان یونیورسٹی ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی آج بند رہیں گے۔
وفاق اور پنجاب حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے باعث تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔سانحہ کوئٹہ میں اپنے ساتھیوں کے جانی نقصان پر وکیل بھی غمزدہ ہیں، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پر آج یو م سوگ منایا جا رہا ہے۔لاہور میں سانحہ کوئٹہ پر یوم سوگ میں سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری اور ہائی کورٹ میں یوم سوگ ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ، صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔سپریم کورٹ بار نے سات روز ، پاکستان بار ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز اور لاہور چیمبر نے تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز کی اپیل پر آج ملک بھر میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے، وکلابرادری مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکال رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ وکلا سیاظہاریکجہتی کیلئے سٹی کورٹ کراچی پہنچ گئے،ایڈیشنل آئی جی نے سیکورٹی پر بریفنگ دی،مراد علی شاہ نے سٹی کورٹ کے پارکنگ گیٹ کا معائنہ کیا۔لاہور اور ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے، سانحہ کوئٹہ پر پسرور بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…