کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر فرید اللہ ہسپتال میں اسی مقام پر ہونیوالے پہلے بم دھماکے میں بھی شدیدزخمی ہوگئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل دنیا کے رپورٹر فرید اللہ شدیدزخمی ہوگئے۔اس سے قبل بھی سول ہسپتال میں عین اسی جگہ پرہونیوالے بم دھماکے میں رپورٹر فرید اللہ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کاعلاج کرایاگیاتھا۔ ایک مرتبہ پھر فرید اللہ بم دھماکے کے نتیجے میں شدیدزخمی ہوگئے ۔