بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان پر ’’پانی کا بم‘‘ چھوڑ دیا،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

ملتان (آئی این پی)بھارتی آبی جارحیت اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے 11 شہروں میں فلڈ وارننگ جاری کردی۔ضلعی حکومتیں سیلاب سے بچاؤ کے انتظامات کریں،پنجاب حکومت نے ہدایات جاری کردیں۔پاکستان میٹریالوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہرکردیا۔ساڑھے3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا 3 روز میں ملتان پہنچے گا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے 11 شہروں میں فلڈ وارننگ جاری کردی۔ضلعی حکومتوں کو سیلاب سے بچاؤ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔پاکستان میٹریالوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بھی دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔3سے ساڑھے 3لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا تین روز میں ملتان کے ہیڈمحمدوالا ودیگر حفاظتی بندوں سے ٹکرائے گا۔دوسری طرف ڈی سی او ملتان نادر چھٹہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری مخصوص مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور لوگوں کو گھروں سے نکالا جائے۔ پولیس کی مدد سے بیٹ کے علاقوں سے عوام اور جانوروں کو نکالا جائے اور مساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں۔نادر چھٹہ نے آگاہ کیا کہ فی الحال نقصان کا خطرہ نہیں تاہم انتظامیہ ریڈ الرٹ ہے۔فلڈ ریلیف کیمپوں میں کھانے پینے سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ڈی سی او ملتان نے بتایا کہ حفاظتی بندوں کی انسپکشن مکمل ہوچکی ہے،کشتیاں اور لائف جیکٹس سمیت ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…