بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

جعلی مرچیں اورمصالحہ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ،کیاکچھ ملایاجارہاتھا؟جان کر یقین ہی نہیں آئے گا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

ساہیوال(آئی این پی)خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ جعلی مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ ‘فیکٹری سے تیزاب اور چوکر سمیت دیگر مال برآمد ‘فیکٹری سیل ‘مالک گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال میڈم صبا ء اصغر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعدبن سعید اور ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر ساہیوال منیر احمد کے ہمراہ ملاوٹ خوروں کے خلاف مہم شرو ع کرتے ہو ئے کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر2میں ایک مرچیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار ا اور فیکٹری سے تیزاب کے علاوہ فوڈ کلر ‘چوکر ‘مکئی آٹا اور مرچوں کی تقریباً 100بوریاں برآمدکرکے قبضے میں لے لیں۔ مذکورہ آفیسر فیکٹری سیل کرکے فیکٹری مالک لیاقت علی کو موقع سے گرفتار کروا دیا۔موقع پر اکٹھے ہوجانے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں عرصہ دراز سے جعلی مرچوں اور مصالحہ جات کا دھندہ جاری تھا ۔ مختلف حلقوں نے مذکورہ افسران کی کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیاہے کہ ساہیوال میں مختلف مقامات پر قائم مرچوں والی دیگر فیکٹریوں پر بھی چھاپے مار کر بلا امتیاز کارروائی کی جائے تاکہ معاشرے کے ناسوروں کا قلع قمع ہوسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…