اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گئی تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ پیر کوترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے بعد فنی خرابی کی نشاندہی پر پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کی تاہم طیارہ رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا، انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 نے صبح 8 بجے اسلام آباد سے اسکردو روانہ ہونا تھا جو فنی خرابی کی وجہ تاخیر سے روانہ کی گئی۔ادھر ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹیک آف نہ کر سکا تھا اور پرواز سے قبل ہی طیارے کا ہائیڈرالک سسٹم فیل ہو گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد طیارے کو کچے سے ہٹایا تاہم اس دوران ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا، جس سے متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں۔تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں کراچی جانے والی پرواز پی کے 365، کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز 324 اور سکھر جانے والی پرواز پی کے 692 شامل ہیں۔دوسری جانب جدہ جانے والی پرواز پی کے 271 کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر رن وے سے اتر گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































