ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ دھماکہ،ایران نے پاکستان کو اہم پیغام،پیشکش کردی

datetime 8  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی )ایران نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے وزیراعظم نوازشریف ا ور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکہ قابل مذمت ہے دہشتگرد وں اور انتہاپسند وں نے انسانی معاشروں کے تمام طبقوں اور معمول کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے ۔شمخانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خیالات کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات بننے والوں جو معصوم لوگوں کا قتل عام او ر اسلام کا نام بدنام کرتے ہیں کے خلاف موثر کاروائی ضروری ہے ۔دہشتگردی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردوں کو مالی معاونت اور اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں نہیں کی جاتیں۔انھوں نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور حکومت سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…