بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ کوئٹہ ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نہ اہم اعلان کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ کے گیٹ پر خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاہے کہ ہسپتال میں دھماکے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے ظالموں کا اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے پوری دنیا کیلئے قابل نفرت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے بزدلوں کوہرگز نہیں چھوڑا جائے گااوران درندوں کو اپنے سفاکانہ فعل کی سزا ضرور ملے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے ہسپتال میں بے گناہوں کے بہنے والے لہوپر ہمارے دل غمزدہ ہیں اور معصوم لوگوں کے بہنے والے خون نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے اور ہم پاک دھرتی سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔معصوم لوگوں کو نشانہ بنانیوالے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وکلاء سمیت معصوم لوگوں پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔دہشت گردوں کے حملے میں معصوم لوگوں کی شہادت ایک سانحہ سے کم نہیں ۔ پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔دہشت گردوں نے ہسپتال میں بدترین سفاکیت اور درندگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن سفاک درندوں نے معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں، وہ اور ان کے سہولت کار عبرتناک انجام کو پہنچیں گے اور اپنے کیے کی سزا دنیا اور آخرت میں بھگتیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جن کے ذریعے میں اس بدترین واقعہ پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کر سکوں۔پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان، پولیس اور شہریوں نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 50ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں جن میں فوجی افسر و جوان ،پولیس افسر و سپاہی او رعام شہری بھی شامل ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کوئٹہ کے سول ہسپتال کے گیٹ کے باہر خود کش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرصوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اوریوم سوگ پرقومی پرچم سرنگو ں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…