بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

کوئٹہ حملہ،اہم ترین سیاسی شخصیت کابھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے لانے کا اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ میرے پاس شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ ملوث ہے جس کے شواہد موجود ہیں جب کہ وزیراعظم اور دفتر خارجہ سے اس حوالے سے ملاقات کروں گا اور شواہد پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاررائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے بار بار شواہد دے رہا ہوں اور پرسوں بھی وزیرداخلہ کو شواہد دئیے، ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دہشت گردوں نے پہلے ہمارے وکیل کو قتل کیا پھر خودکش حملہ آور نے ہسپتال میں خود کو اڑایا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اب وہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کوئی دین مذہب نہیں جنگ کے دوران بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم آج بھی عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی عوام کو تحفظ دیا آئندہ بھی دینگے، اس طرح کی حرکتوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…