اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی اور منصوبہ بندی نہیں ،تقریروں سے انقلاب آتا تو میں لے آتا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خودکش حملے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا میں دہشت گردی کا کوئی کالج نہیں اگر ہم دنیا کے نقشے پردیکھیں تو صرف پاکستان ہی محفوظ اسلامی ملک ہے ۔ پاکستان کو لاحق اندرونی خطرے کو ملی یکجہتی کونسل ہی ختم کر سکتی ہے تاہم حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ۔
آئی این پی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کو پاک چین اقتصادی راہداری کھٹک رہی ہے ، کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں را ملوث ہے ، اتنے حساس وقت پر بھی وزراء نہ جانے کہاں غائب ہیں ،قومی اسمبلی میں کسی وزیر کی شکل دیکھنے کے لئے ترس گیا ہوں ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان اہداف بنا ہوا ہے ، قوم کو اردگردنظر رکھنا ہوگی ۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دشمن پاکستان کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں ، بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کو تباہ کرنے کے لئے دشمن ایسے واقعات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اب جاگنا ہوگا ،13اگست کو لال حویلی سے ریلی نکال کر آزادی کا جشن منائیں گے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اتنی جلدی ختم نہیں ہو گی، ہم چین کو سمندر تک رسائی دے رہے ہیں ، امریکہ اور بھارت کو یہ بات کھٹک رہی ہے ، پاکستان کی صورتحال بہت خراب ہے ، یہاں جعلی پاسپورٹ بن جاتے ان کی تصدیق ہوجاتی ہے جبکہ وزراء اتنے حساس معاملات پر بھی قومی اسمبلی میں نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحے کے پیچھے را ملوث ہے ، پاکستان دہشت گردوں کے لئے آسان ہدف ہے ، پوری قوم کو اردگرد نظر رکھنا ہوگی
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی پالیسی؟ شیخ رشید نے بڑا الزام عائد کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































