کراچی (این این آئی)حساس اداروں نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔5خودکش بمباروں کی شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات کے بعد تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے ماطبق حساس اداروں نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 5خود کش حملہ آور اور 3دہشت گرد شہر میں داخل ہوگئے ہیں جو یوم آزادی کی تقریبات اور یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرسکتے ہیں ۔اس حوالے سے القاعدہ برصغیر اور کالعدم تحریک طالبان سوات نے منصوبہ بندی کرلی ہے ۔حساس اداروں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے اور اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔