لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا ہے ، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کہتے ہیں دہشت گرد پاکستان کو ترقی کرتے دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے دھماکے کی مذمت کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
عمران خان کا مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی سول ہسپتال میں کارروائی بزدلانہ عمل ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی کوئٹہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن بھی ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بناتے ، دہشت گردی کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو مستحکم اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ۔
آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم لوگوں کواس طرح دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ دہشت گردی کے اس ظلم کو روکنے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔ پیپلزپارٹی عوام کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دے گی ۔ بلاول بھٹو نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپر دھماکے کے زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دیں تاکہ ان کی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا پوری پاکستانی قوم قومی جذبے کے ساتھ دہشتگردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے، دہشتگرد اپنے خلاف قوت جنگ کو کمزور کرنے کے لیے اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ سیاسی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
کو ئٹہ میں خو فنا ک دھما کہ عمران خان بھی خا مو ش نہ رہ سکے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































