بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

تویہ تھی اصل بات !! پا کستانی ہیلی کا پٹر کے مغو یو ں کے بدلے طا لبان نے بڑا مطالبہ کر ہی ڈالا۔۔۔

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

کابل ( آئی این پی ) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوار کو افغان خبر رساں ادارے پجہوک نیوز کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کے ارکان کی رہائی کے بدلے طالبان نے پاکستان سے اپنے بعض اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعے کے بارے میں طالبان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم طالبان کے قریبی ذرائع نے پجہوک افغان نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے بدلے طالبان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا صدر نے دیگر قیدیوں کے علاوہ ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی ہونے والے بھائی ملا داؤد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو افغان صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد طالبان نے عملے کے چھ پاکستانی اور ایک روسی شہری کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے ازبکستان کے راستے روس جا رہا تھا جس کے لئے افغان حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی ۔ افغان وزارت دفاع اور صدارتی محل نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کے لئے فضائی حدود کی اجازت مانگی تھی ۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واقع کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…