اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سول اسپتال کوئٹہ میں دھماکے سے10افراد جاں بحق اور40سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بلوچستان بار کے سابق صدرتاج محمد کاکڑ بھی شامل ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ کی ا?وازیں بھی سنی گئیں۔دھماکے کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچی گئی،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکہ اسپتال کی شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر ہوا، جہاں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ، دھماکے میں کئی وکلا زخمی ہو گئے جن میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔دوسری طرف کوئٹہ میں منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بلال انور کاسی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ان کی میت کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے سول اسپتال میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جو دھماکے کی زد میں آئی۔
پاکستان کے بڑے شہر میں زوردار دھماکہ۔۔۔کئی ہلاکتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































