اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

جنرل (ر)ضیاء الحق ،پاکستان میں طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے !

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آئی این پی) پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا12اگست بروز جمعہ92 واں یوم پیدائش جبکہ ان کی28ویں برسی17اگست کو منائی جائے گی۔ جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد ان کے اقتدارکا بھی خاتمہ ہو گیا تھا جوکہ آج تک معمہ بنا ہوا ہے انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے انہوں نے5 جولائی7 197ء میں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیااور ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔جنرل ضیاء الحق 17اگست 1988ء کو 64برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…