اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کراچی اور اندرون سندھ بارشوں نے تباہی مچا دی‘ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق 

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/ٹنڈوالہیار (آئی این پی ) کراچی اور اندرون سندھ بارشوں نے تباہی مچا دی‘ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ‘کراچی میں مختلف حادثات میں 15 افراد ‘ٹنڈوالہیار میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے جاری بارش کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثاے کے باعث 15 افراد جاں بحق ہوگئے.حادثات میں دس افراد کرنٹ لگنے سے تین چھتیں گرنے اور دو ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ ادھر گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ٹو میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز صبح سے تیز ہونے والی بارش سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ہے،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب بارش کے بعد بجلی کے فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر کے زیادہ تر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی،جسے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ کیا جاسکا۔ جبکہ دوس ری جانب سندھ بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں مون سون کی بارش کے سبب جہاں نشیبی علاقے زیر آب آگئے وہیں بجلی کے کرنٹ لگنے کے سبب مستوئی کالونی میں گھر کی دیوار گرنے کے سبب 3سالہ بچہ راشد جاں بحق اور نصرپور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 45سالہ خاتون طاہرہ آرائیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔جبکہ وتایو فقیر کالونی میں بجلی کا کرنٹ لگنے کے سبب نجیب اللہ فوت ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…