لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشر یف کے علاوہ سب کا احتساب کا چاہتی ہے ‘حکومتی ٹی او آرز کسی صورت قبول نہیں کر سکتے ‘کرپشن کیخلاف اپوزیشن متحد ہے حکومت کی ہٹ دھر می قائم رہی تو ہم بھی سڑکوں پر آسکتے ہیں‘ہم ملک میں انتشار او ر فساد نہیں صرف احتساب چاہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ ٹی اور آرز کا مسئلہ حل نہ کر کے خود اپنا لیے کنواں کھود رہی ہے اور آنیوالے دنوں میں حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر آنے کا کوئی شوق نہیں بلکہ حکومت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے خود اپوزیشن جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی اوآرز کا مسئلہ حل نہیں تو پھر پیپلزپارٹی بھی احتساب کیلئے سڑکوں پر آسکتی ہے جہاں پار لیمانی کمیٹی کا معاملہ ہے تو (ن) لیگ ایسے ٹی اوآرز بنانا چاہتی ہے جس میں نوازشر یف کے علاوہ باقی سب کا احتساب کیا جائے لیکن ہم نوازشریف کے احتساب کے مطالبہ پرقائم ہیں۔
(ن) لیگ کیاچاہتی ہے؟سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری



















































