منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے پاکستان سے کیا مانگا جارہاہے؟افغان میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ( آئی این پی ) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے مغویوں کے بدلے اپنے بعض قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوار کو افغان خبر رساں ادارے پجہوک نیوز کے مطابق طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے یرغمال بنائے گئے عملے کے ارکان کی رہائی کے بدلے طالبان نے پاکستان سے اپنے بعض اہم قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعے کے بارے میں طالبان کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم طالبان کے قریبی ذرائع نے پجہوک افغان نیوز کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد طالبان عسکریت پسند دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے ملٹری کونسل کے سربراہ ملا صدر ابراہیم نے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کے بدلے طالبان قیدیوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا صدر نے دیگر قیدیوں کے علاوہ ملا برادر، قندھار کے کمانڈر ملا عبدالصمد اور قاری احمد اللہ کے زخمی ہونے والے بھائی ملا داؤد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے جمعرات کو افغان صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد طالبان نے عملے کے چھ پاکستانی اور ایک روسی شہری کو یرغمال بنا لیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے ازبکستان کے راستے روس جا رہا تھا جس کے لئے افغان حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی گئی تھی ۔ افغان وزارت دفاع اور صدارتی محل نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں ہیلی کاپٹر کے لئے فضائی حدود کی اجازت مانگی تھی ۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں واقع کی تحقیقات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…