2018 میں پی ٹی آئی کا کیا ہوگا؟پرویز رشید نے بہت بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا یہی انداز رہا تو 2018 کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائیگا ۔ تحریک احتساب ریلی پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا نوے روز میں کے پی میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹ تھا ۔ عمران خان تحریک احتساب چلانے کا جواز کھو چکے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے مشورہ دیا کہ عمران خان تحریک احتساب سے پہلے اپنے ڈی جی احتساب کی چارج شیٹ اور الیکشن کمیشن میں پارٹی چندے میں ہیر پھیر کاجواب دیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان عوام کی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ منفی سیاست کے باعث پی ٹی آئی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوجائے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں