کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی پنجاب میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے معاملے پر حکومت پر برس پڑیں۔ایک بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ پنجاب میں 6 مہینے میں 900 بچے لاپتہ ہوئے جو تشویش ناک بات ہے۔ریاست نے گمشدہ بچوں کو واپس لانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا ناکام لیگ لاپتا بچوں کو واپس لانے کی کوشش کیوں نہیں کررہی۔شبہ ہے کہ بچوں کو اغوا کے بعد بیچا جاتا ہے یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں۔