اسلام آباد (این این آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ ان کے پاس نہیں ہے ۔ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان میں کہاکہ میڈیا میں چلنے میں والی یہ خبریں کہ لوگر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر آدم خان کوچے کے قبضے میں ہے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں انہوں نے کہاکہ ہم کوچے سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس واقعہ سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔محمد خراسانی نے کہاکہ طالبان میں محسود اللہ نام کا کوئی گروپ نہیں ہے اور نہ قاری سیف اللہ کے نام سے ٹی ٹی پی کا کوئی ترجمان موجود ہے یاد رہے کہ قاری سیف اللہ کے نام سے ایک شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ لوگر میں گر نے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ان کے قبضے میں ہے افغان طالبان نے بھی ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی تھی کہ ٹی ٹی پی نے پاکستانی عملے کوتحویل میں لیا تھا ۔