کراچی( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر زمان لے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں تحریک احتساب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا سب جا جمہوری حق ہے، احتجاج کے جمہوری حق کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے،انہیں سزا نہیں ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، پاناما پیپرز نے نواز شریف کی کرپشن بے نقاب کردی۔حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر زمان لے ورنہ نتائج کے لیے تیار رہے۔