منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

سندھ کابینہ میں بیٹوں،بھتیجوں سمیت مزید 9 وزراء اور 11معاون خصوصی کا اضافہ ، گورنر سندھ نے حلف لیا ،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ میں مزید 9 وزرا اور 10 معاونین کو شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد صوبائی کابینہ کے اراکین کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں 19 اراکین کو شامل کر لیا گیا ہے جس میں 9 وزرا اور 10 معاونین اور شامل ہیں۔وزیر اعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ کے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب اتوار کو گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزراء سے ان کے عہد کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مرا دعلی شاہ ،صو بائی وزراء سمیت ارکان اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سندھ کابینہ میں اتوارکو جن وزرا نے حلف اٹھایا ان میں محمد علی ملکانی، ممتاز جاکھرانی، ناصر حسین شاہ ، محمد بخش مہر اور جام اکرام شامل ہیں۔ صوبائی کابینہ کے ارکان میں 28 سالہ محمد بخش مہر سب سے کم عمر وزیر ہیں جب کہ کابینہ کا حصہ بننے والے معاون خصوصی میں ریحانہ لغاری، نادر خواجہ، برہان چانڈیو، عابد بھائی، تیمورتالپور، سید قاسم نوید، عمر رحمان ملک، بابرآفندی، ذوالفقار ریحان، شاہد تہیم اور نوید انتھونی شامل ہیں،سید مرا دعلی شام کی کابینہ 18وزراء ،4 مشیران اور 15 معاون خصوصی پر مشتمل ہے ۔سید مرا دعلی شاہ کی ٹیم میں 28سالہ سردار محمد بخش مہر نے وزیر اور 27سالہ عمر رحمن نے معاون خصوصی بن کر کم عمر رکن ہونے کا ا عزازحاصل کرلیا ہے ۔سید مراد علی شاہ نے ایک بارپھر اپنی پوری کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پہنچ کر بابائے قوم کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ اسمبلی کے ارکان سے ہوتی ہے، یہ کہیں سے لائے نہیں جاتے، کابینہ میں جہاں کئی تجربے کار لوگ ہیں وہیں نئے لوگ بھی شامل کئے گئے ہیں اور عوام کو ساری کابینہ کام کرتے ہوئے نظر آئے گی۔امید کرتاہوں کے میری کابینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کرے گی ۔کابینہ میں کوئی سردار نہیں سب عوامی نمائندے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سندھیوں کی حکومت ہے اور سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں، کالاباغ ڈیم اب دفن ہوچکا ہے لیکن پھر بھی کچھ لوگ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،ہر کسی کو آزادی ہے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ میرے سرپرست ہیں پہلے بھی ان سے مشاورت کرتا رہتا تھا اور آئندہ بھی کروں گا ۔بعد ازاں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کابینہ ارکان کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا اور معاونین کو مبارک باد دی۔واضح رہے کہ 30 جولائی کو سندھ کابینہ کے 9 وزرا اور 4 معاونین خصوصی نے حلف اٹھایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…