لاہور( این این آئی )اربوں روپے خسارے سے دو چار قومی ایئرلائن نے 14اگست سے شروع کی جانے والی پریمیر سروس کیلئے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر تین ایئربس طیارے حاصل کرلئے،پی آئی اے ویٹ لسٹ پر ائیر بس 330طیارے کا 8 ہزار ڈالرفی گھنٹہ کرایہ ادا کرے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایئر بس 330طیارہ ایک دن میں11 گھنٹے پرواز کرسکے گااور اس طرح پی آئی اے کو ایک طیارے کی یومیہ پرواز پر 88 ہزارڈالر جبکہ تین طیاروں پر 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر یومیہ ادا کرنے پڑیں گے ۔ قومی ائیر لائن 14 اگست سے لاہور ، کراچی اور اسلام آبا د سے لندن کیلئے پریمیر سروس کا آغاز کر رہی ہے جس کے بعد اسے دوسرے ممالک میں بھی شروع کیا جائے گا۔