اسلام آباد (این این آئی)ٹی او آرز کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات سے پہلے اپوزیشن نے 9 اگست کو اپنا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ۔ ٹی او آرز کے معاملے پر ڈیڈلاک ختم کرنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے 9 اگست کو بلائے گئے اجلاس سے پہلے اسی روز اپوزیشن نے بھی اپنا مشاورتی اجلاس بلا لیا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپیکر سے ملنے سے پہلے اپوزیشن اپنی مشاورت کرے گی جس میں صورتحال کا جائزہ لیکر آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اعتزاز احسن کے چیمبر میں اپوزیشن نے بھی نو اگست کو اپنا اجلاس بلا لیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف سپیکر کے پاس ریفرنس حکومت کی سیاسی چال ہے ۔ حکومت کو پہلے خیال نہیں آیا ، تحریک احتساب چلی تو حکومت ریفرنس لے آئی ۔