اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے( ٹی ڈے اے پی) نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فروٹ لاجسٹکا‘‘ میں شرکت کیلئے 15اگست 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش کا آغاز 8 فروری 2017ء کو ہوگا۔ جس میں تازہ پھل ‘ سبزیاں ‘ خشک پھل ‘ ارگینک مصنوعات ‘ مصالحہ جات ‘ جمے ہوئے پھل اور سبزیاں اور پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کے آلات وغیرہ کے برآمد کنندگان شرکت کرسکتے ہیں ۔ نمائش میں شرکت سے انہیں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ عالمی نمائش کا انعقاد 8تا 10فروری 2017ء کو برلن میں ہوگا۔