کوئٹہ ( این این آئی ) ہرنائی کے پکنک پوائنٹ زرد آلو تنگی کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ کر5افراد جاں بحق 8افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 7افراد کی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کوکوئٹہ سے5سے 10گاڑیوں میں تقریباً20کے قریب خواتین و مرد اوربچے ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں پکنک منار رہے تھے کہ تیز بارشوں کے باعث پہاڑوں سے آنے والے ریلے کی نظر ہوگئے جس کی وجہ سے ریلے میں 5افراد بہہ کر جاں بحق ہوگئے جبکہ8افرا د کو بچالیا گیا جبکہ 7افراد کی تلاش رات گئے تک جاری تھی۔دریں اثناء صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں ہونے والے المناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اے پی ڈی ایم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر موقع پر پہنچ جائے ۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کا سرکاری طورپر علاج کرایا جائے گا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریشی نے کہا ہے کہ پکنک کیلئے آنے والے سیاحوں کی 5 گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں، 15 سے 20 افراد ڈوب گئے ، جن کی تلاش میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ، مقامی خاتون سمیت 5 افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ ہرنائی کے علاقے زروالو میں پکنک منانے کیلئے آنے والے سیاحوں کی 5 گاڑیاں بہہ گئیں جس کے نتیجے میں 15 سے 20 افراد اس ریلے میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی خاتون سمیت 5 افر اد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہہ جانے والے دیگر افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارر وائیاں جاری ہیں۔