بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصا ف کو بڑا دھچکا اہم سا تھی عین مو قع پر ساتھ چھو ڑ کر ن لیگ میں شامل

datetime 6  اگست‬‮  2016 |

رائے ونڈ(آن لائن)صدر تحریک انصاف یوسی 272رائے ونڈ چودھری اقبال جٹ نے صدر یوتھ ونگ رائے ونڈ سٹی میاں آصف شہزاد کے ذریعے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی ،گزشتہ دنوں صدر پی ٹی آئی اقبال جٹ نے صدر یوتھ ونگ میاں آصف شہزاد کے ہمراہ مشیر وزیر اعظم ایم این اے حلقہ ملک محمد افضل کھوکھر سے ان کے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر پر اعتماد کا اظہار کردیا ،اس موقع پر مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ رائے ونڈ کے تحریک انصاف کے صدر کا مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونا صدر یوتھ ونگ میاں آصف شہزاد کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ،ہمیں ایسے کارکنوں پر فخر ہے
انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں تحریک انصاف کے کئی کارکن قبل ازیں بھی مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوچکے ہیں ،یہ سب قائدین مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف اور میان شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی انتشار پر مبنی سیاست کو ملک و قوم کیلئے نقصان دہ قرار دے رہے ہیں ،عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا خواب بھلا کر ملکی تعمیروترقی میں نواز شریف کا ساتھ دینا چاہئے ،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے صدر تحریک انصاف اقبال جٹ نے کہا کہ وہ ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر کی وساطت سے اپنے حلقہ کی تعمیروترقی دیکھ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں ،واقعی اس ملک سے ن لیگ سے زیادہ مخلص کوئی اور جماعت نہیں ،جنہوں نے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر جیسا ہیرا رائے ونڈ کو دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ بہت پہلے مسلم لیگ(ن) کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن ان کو شمولیت کیلئے کسی مخلص مسلم لیگی نمائندے کی ضرورت تھی جو کہ میاں آصف شہزاد کی شکل میں پوری ہونے پر فوراً مسلم لیگ(ن) جوائن کرلی ہے ،اب میرا جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے ۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…