اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کوک سٹوڈیو کا شہداء پاکستان کو شاندار خراج تحسین، امجد صابری کا آخری کلام بھی منظر عام پر آ گیا‘ ریکارڈ قائم ہو گیا

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کوک سٹوڈیو کا شہداء پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری کی شہادت سے قبل آخری وڈیو اور کلام بھی منظر عام پر آ گیا۔ تفصیل کے مطابق امجد صابری نے دیگر کئی نامور گلوکاروں کے ہمراہ شہادت سے قبل آخری کلام ریکارڈ کروایا تھا کہ’’اے راہ حق کے شہیدو!! وفا کی تصویرو‘‘ ۔ امجد صابری کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ کسی کو کیا معلوم تھا کہ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے والے امجد صابری اپنے اس کلام کے ریکارڈ کروانے کے بعد خود بھی شہداء کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
کوک سٹوڈیو کے ورژن 9 میں پاکستان کے کئی نامور گلوکاروں نے پاکستان کا مقبول ترین ملی نغمہ گا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ کوک سٹوڈیو کے ملی نغمہ ’’اے راہ حق کے شہیدو!! وفا کی تصویرو‘‘ گانے میں شیراز اپل، عمیر جسوال، مہوش حیات، صنم ماروی، نرمل رائے، کاشف علی، سائیں ظہور، شاہد نواز، جعفر زیدی، علی عظمت، راشیل وکاجی، رضوان بٹ ،علی خان، عاصم اظہر، ہارون شاہد، سارہ حیدر، محسن عباس، نصیبو لال، جابر عباس، رفاقت علی خان ، مایہ ناز پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، میشا شفیع، نعیم عباس روفی، جاوید بشیر، نوری بینڈ، قرا ۃ العین بلوچ، فاخر، نتاشا خان، مومنہ مستحسن، جنید خان، مایہ ناز صوفیانہ کلام کی گلوکارہ عابدہ پروین، عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری ، دامیہ فاروق، باسط علی، شجاعت حیدر، معصومہ انور، شانی ارشد، علی سیٹھی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ واجھ رہے کہ بیسیوں نامور گلوکاروں کی آواز پر مشتمل کوک سٹوڈیو کا یہ ملی نغمہ اپنی نوعیت میں انتہائی منفرد ہے اور ایک ریکارڈ بھی ہے۔مذکورہ پرومو نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں، سینکڑوں لوگوں نے اپنے کمنٹس میں کہا ہے کہ اس پرومو نے انہیں رونے پر مجبور کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…