بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

قا نو ن کا بول بالا پا کستان نے امر یکی شہر ی دھر لیا کہا ں لے جا یا گیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے امریکی شہری میتھیو بیرک کو حراست میں لے لیا گیا ہے،امریکی شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ایک امریکی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے،زیرِ حراست امریکی شہری کا نام میتھیو بیرک ہے جسے 2011 میں جاسوسی کے شک میں پاکستان سے نکال دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میتھیو بیرک کا نام بلیک لسٹ میں ہے اس کے باوجود وہ گزشتہ روز لینڈنگ کارڈ پر غلط اندراج کرکے پاکستان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
امریکی شہری کی غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کلیئرنس دینے والے 2 اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ تحقیقات شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کلیئرنس دینے والے اسلام آباد ائیر پورٹ کے ملازم احتشام الحق کوگرفتارکرلیا ہے جب کہ دوسرے اہلکارسب انسپکٹرراجہ آصف کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ میتھیو کو ویزہ جاری کرنےوالے پاکستانی سفارتی اہلکارکےخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…