اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

گرمی سے ستائے لوگوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دئے

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بالائی سندھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ۔آئندہ 48گھنٹوں میں زیریں سندھ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آبادڈویژن)، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، قلات، ژوب، سبی ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ 72، بدین 48، کراچی( لانڈھی 47، گلشن حدید 45، فیصل 40،ائیر پورٹ 36، گلستان جوہر 34، نارتھ کراچی 30، صدر 30، مسرور 26)، سبی 49، بارکھان 13، لسبیلہ 11، ژوب 05، لاہور(سٹی33، ائیرپورٹ16)، خانپور 29، بھکر16،قصور 13، کوٹ ادو 07، نورپور تھل 05، جھنگ 03، سرگودھا 02 ، بالاکوٹ 05، پاراچنار05، گڑھی دوپٹہ 02، گوپس 02ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…