کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کا افغانستان کے علاقے لوگر میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کابل پہنچا دیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث افغانستا ن میں کریش لینڈنگ کرنی پڑ گئی تھی جس کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی عملے کو تحویل میں لے لیا گیا ۔افغان میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کاملبہ کابل منتقل کر دیا گیاہے جبکہ افغان حکام کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کو یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ وہ پاکستانی عملے کو بازیاب کروانے کیلئے پوری کوشش کریں گے ۔اس موقع پر افغان حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت کا افغانستان کے علاقے لوگر میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کابل پہنچا دیا گیا۔