اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کا ڈورے مون کارٹون پر پابندی کا مطالبہ، بھارت حواس باختہ ہو گیا۔۔ ایسا پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ جان کر آپ کا خون کھول اٹھے گا

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ثقافت، زبان اور ہندو مذہب کو فروغ دینے والے کارٹون ڈورے مون پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان میں نشر ہونے پر پابندی کا مطالبہ کیا کیا کہ بھارت حواس باختہ ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت نے عمران خان کے ڈورے مون کارٹون پر پابندی کے مطالبے کے بعد نیا پروپیگنڈہ شروع کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف اٹھنے والی آوازوں کو روکنے کی کوشش کرتا ہے اور دہشت گردوں کی ریلیوں اور ان کی سرگرمیوں کو اپنے ٹی وی چینلز پر ایسے دکھاتا ہے جیسے وہ کوئی ہیرو ہوں۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کو شہید بنا کر پیش کرتا ہے لیکن جب بھی بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی بات ہوتی ہے تو پاکستان کو آگ لگ جاتی ہے۔
بھارتی ٹی وی رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ دہشتگردوں کا ساتھ تو دیتے ہیں لیکن بچوں کو کارٹون دیکھنے نہیں دیتے۔ بھارتی ٹی وی ژی نیوز میں کہا گیا کہ عمران خان کا ڈورے مون کارٹون پر پابندی کا مطالبہ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چھوٹا بھیم جیسے کارٹونز پر پاکستان میں بھارت کے مذہب اور کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی نے مضحکہ خیزی انتہا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب کارٹون سے ڈر لگنے لگ گیا ہے۔ پاکستان بڑے بڑے دہشت گردوں کی پوجا کرتا ہے اور کارٹونوں سے ڈرتا ہے۔
ژی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مطالبہ انتہائی بچگانہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے حکومت پاکستان سے ایسے کارٹونز پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جو پاکستانی بچوں کو بھارتی ثقافت اور مذہب کی جانب متوجہ کرنے میں معاون ثابت ہو رہے تھے۔ عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ بچے چونکہ ذہنی طور پر نا پختہ ہوتے ہیں اسلئے وہ جلد ایسی باتیں اپنا لیتے ہیں جو انہیں زیادہ دکھائی جا رہی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…