بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

مراد علی شاہ کی سخا وت ۔۔ ہو ٹل سے نا شتہ کیا تو 800 روپے بل کی بجا ئے اتنے پیسے دے دیئے کہ جان کر حیران رہ جا ئینگے

datetime 6  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں ، کے ایم سی کے عملے کی عدم موجودگی پر وزیر اعلیٰ کا اظہار برہمی اور سڑکوں پر عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کر دی ۔سید مراد علی شاہ جب نا شتے کیلئے ہوٹل میں بیٹھے تو شہریوں نے ان سے اپنی شکایات بھی کیں۔ دوسری جانب مراد علی شاہ کے ساتھ ہوٹل کے عملے اور شہریوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ انہو ں نے ہو ٹل والے کو 8 سو روپے کے بل پر 5 ہزار روپے دے ڈالے۔ انہوں نے ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے حالات بدل دوں گا اور مجھے اُمید ہے کہ کراچی کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کراچی میں بارش کی صورتحال جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ ہائوس سے ہنگامی دورے پر نکلے ۔ وزیراعلٰی نے شاہراہ فیصل، محمود آباد ، اعظم بستی ، شاہراہ قائدین ، طارق روڈ جیل چورنگی، لیاقت آباد، گجر نالہ اور ناظم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کے عملے کا سڑکوں پر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاقت آباد انڈر پاس میں پانی جمع ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور انڈر پاس سے فوری پانی کی نکاسی کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ سکنگ پمپ اور کے ایم سی کا عملہ سڑکوں پر موجود رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…