کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ آتشزدگی کے باعث 100 دکانیں جل گئیں ، فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر دکانداروں نے احتجاج کیا اور نعرے باز ی کی ۔
ڈیفنس فیزون میں واقع شاپنگ مال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی اور دوسری منزل کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ ریسکیو حکام کے مطابق چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔امدادی سرگرمیوں میں کے ایم سی کے 16 فائرٹینڈر، باوزر اور اسناکل سمیت کنٹوئمنٹ بورڈ اور ڈی ایچ اے کے فائرٹینڈرز نے حصہ لیا ۔ شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر دکانداروں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔دکانداروں کے احتجاج کے باعث ایف ٹی سی سے ڈیفنس موڑ جانے اور آنے والی سڑک بند ہو گئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔
کراچی میں شد ید آگ لگنے کے بعد فائر بر یگیڈ کو فون کیا گیا تو کیا ہوا ۔۔۔؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں