اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

( ن) کا مطلب کیا ہے ؟طاہر القادری نے بڑا دعویٰ کردیا،اہم ترین اعلان

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمران خود کو طاقتور سمجھتے ہیں‘ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے‘جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں نہیں ہے۔جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی تحریک کے قائد پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کے شہیدوں کا قصاص لیں گے،اس سانحہ میں 14افراد شہید ہوئے تھے۔قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پولیس افسر حکمرانوں کے ذاتی نوکر ہیں،ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے،میں شفاف جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں،جواب دہ نہ ہونے پر آمریت کو برا طرز حکومت خیال کرتے ہیں،جمہوریت میں طاقت عوام کے پاس ہوتی ہے۔برطانیہ میں وزیراعطم ہر روز پارلیمنٹ فلور پر آتا ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ اور ہے۔علامہ محمد اقبال ور قائداعظم محمد علی جناح آج ہوتے تو موجودہ حکمرانوں کے مقابلے میں نہ جیت پاتے،دھرنا ختم کرنا جدوجہدکے تسلسل میں ایک بریک تھی،ہم تحریک قصاص چلا رہے ہیں،ہماری تحریک قصاص کے احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شامل ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے،تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ ق ،عوامی مسلم لیگ کے لیڈرز ہر جگہ اور ہر سطح کے احتجاج میں شریک ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ( ن) کا مطلب خون ہے،اس جماعت کو اقتدار چاہیے اسے چاہے جو بھی کرنا پڑے،یہ اقتدار کیلئے لوگوں کا خون کرنے سے بھی نہیں کتراتے‘نواز شریف کے ووٹ پاپولر نہیں مکینیکل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…