اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

آج پھر اسلام آباد میں دھرنا،کیا ہونے والا ہے؟ تفصیلات جاری

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر اجمل چوہدری،جنرل سیکرٹری عرفان طاہر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ عوامی تحریک کے احتجاج کو پر امن رہنے دے،اسلام آباد سٹی میں ہزاروں کی تعداد میں لگائے گئے بینراتار کر کیا پیغام دینے کی کوشش کی گئی،ن لیگ اور دوسرے بینر لگے رہے عوامی تحریک کے اتار لئے گئے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی تحریک قصاص کے ہونے والے احتجاج کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے بتایا کہ آج6اگست بروزہفتہ سپہر 3بجے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہے اور علامتی دھرنے میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری بذریعہ وڈیو لنک خطاب کریں گے،احتجاجی دھرنے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ انصاف بشکل قصاص ہے۔ تمام جماعتوں کے نمائندوں ا سلام آباد کے شہریوں نے ہمارے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج پر امن اور انصاف کیلئے ہے ۔اگر کسی نے پر امن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ کوئی ادارہ تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے پوچھے کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کو دو سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کیوں نہیں ملا ؟ انہوں نے کہاکہ احتجاج کا پہلا مرحلہ 6اگست سے شروع ہو گا،مختلف شہروں کے احتجاج کے بعد 30اگست کو آخری احتجاجی دھرنا بھی اسلام آباد میں ہو گا،جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…