کراچی (این این آئی)سندھ میں اسلحہ کی نمائش پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی لگا دی گئی۔ اطلاق سادہ لباس سیکورٹی گارڈز پر بھی ہوگا ٗ پولیس موبائل جیسی گاڑیاں ، پولیس لائٹس اور ہوٹرز بھی ضبط کرلیے جائیں گے ۔محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحے کی نمائش پر پابندی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ٗسادہ لباس سیکورٹی گارڈز بھی اسلحے نہیں رکھ سکتے ٗپابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائیگی۔