اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں تباہ ہونیوالے پاکستان کے ہیلی کاپٹر کے عملے کے بارے میں بڑی خبر آگئی،طالبان ذرائع نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے او ران کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا ہے ادھر ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ عملے کی پر امن رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں طالبان ذرائع کے مطابق اس علاقے میں افغان سکیورٹی فورسز بھی موجود ہے تو طالبان ایسے علاقے میں عملے کے اراکین کو حوالے کر نا چاہتے ہیں جہاں ان کو کوئی خطرہ نہ ہو ۔یاد رہے کہ ایک ر وز قبل پنجاب حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اوورہالنگ کیلئے ازبکستان جارہا تھا کہ اس دوران ہیلی کاپٹر کو افغانستان کے صوبے لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکام کو ہیلی کاپٹر کے روٹ سے مطلع کر دیا گیا تھا واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے فون پر رابطہ کر کے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ افغان صدر نے ہیلی کاپٹر کے عملے کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی ۔دریں اثناء افغان طالبان نے روسی باشندے سمیت ہیلی کاپٹر کے عملے کے اراکین کے اپنے کنٹرول میں ہونے کی تصدیق کی ہے طالبان ذرائع نے کہاکہ ہیلی کاپٹر جمعرات کو ان کے زیر کنٹرول علاقے میں گر گیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ گر نے کے بعد ہیلی کاپٹر کے انجن میں آگ لگ گئی تھی